ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحی پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، شیڈول  جاری

self-reliance project

اسلام آباد : پاکستان ریلوے نے  عید الاضحی پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے،اس ضمن میں  14، 15 اور 16 جون کو عید اسپیشل ٹرینز کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 14 جون کو شام 6 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی۔دوسری اسپیشل ٹرین 15 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے براستہ لاہور راولپنڈی جائے گی جبکہ تیسری ٹرین 16 جون کو رات 9 بجے کراچی سے ملتان اور ساہیوال سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچے گی۔

دوسری جانب ریلوے انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرینوں  کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں