ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  پی ٹی آئی  سوشل میڈیا ہیڈ امریکی سی آئی اے کے اہلکار ہیں، فیاض الحسن چوہان

اسلام آباد:استحکام پاکستان  پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا ہے کہ  پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ امریکی سی آئی اے کے اہلکار جبران ریاض ہیں جبکہ   ڈپٹی ہیڈ عمران ہے ،پی ٹی آئی ہاں کرے یا نہ یہ پھنسیں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دونو ں سی آئی اے کے اہلکار  مذہبی مشکوک گروہ سے بھی تعلق رکھتے ہیں،دونوں بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے سوشل میڈیا پر چیزیں چلا رہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ 9مئی کی طرح 27مئی بھی دردناک ہے، بانی پی ٹی آئی ٹوئٹ معاملے میں پھنس گئے ہیں،سوشل میڈیا پر بلندیوں پر پہنچانے والا جبران ریاض تباہی کا باعث بن گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں