ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کو روات میں جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی

workers

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی مشروط اجازت دے دی۔

ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ این او سی بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کو 39شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت دی گئی ہے، این اوسی کےمطابق8 جون کوشام 4 بجےسے7 بجےتک جلسہ کی اجازت ہوگی۔

این او سی کی شرائط کے مطابق جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہوگا اور جلسے میں ریاست کے خلاف نعرے یا تقریر کی اجازت نہیں ہوگی ،سیکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوگی۔

اس کے علاوہ کسی قسم کی ہلڑ بازی ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہوگی، جلسے کے لیے کوئی روڈ بند نہیں کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں