ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سے دو روزکے دوران 900 سے زائد مہاجرین وطن واپس آئے، افغان وزارت

inviting Pakistan

کابل: پاکستان سے گزشتہ دو روزکے دوران 900 سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس آئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وزارت برائے مہاجرین وطن واپسی نے کہا ہے کہ مہاجرین طورخم اور اسپن بولدک کے سرحدی کراسنگ پوائنٹس کے ذریعے واپس آئے ہیں۔

انہوں نے  مزید کہا کہ نگراں حکومت کی جانب سے کراسنگ پوائنٹس پر واپس آنے والے خاندانوں کو عارضی پناہ گاہوں اور دیگر ضروری امداد سمیت سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ   گزشتہ سال 21 مارچ سے رواں سال  19 مارچ تک 15 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین پڑوسی ممالک پاکستان اور ایران سے واپس آچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں