ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرون جونز کی شاندار پرفارمنس ، افتتاحی میچ میں امریکا نے کنیڈا کو شکست دے دی

ڈیلاس : ایرون جونز نے 40 گیندوں پر ناقابل شکست 94 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں امریکہ نے کینیڈا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایرون جونز نے دس چھکے لگا کر اس نے اینڈریز گوس کے ساتھ تیسری وکٹ کی شاندار 131 رنز کی شراکت میں کھیل کی رفتار کو مکمل طور پر بدل دیا۔

جونز نے 13 ویں اوور میں کینیڈا کے کپتان سعد بن ظفر کو ایک اوور میں تین چھکے لگائے جس سے میچ میں کافی ہلچل سامنے آئی ۔

اس کے بعد کھیل فیصلہ کن طور پر امریکیوں کی طرف منتقل ہوا جب جیریمی گورڈن کے میڈیم فاسٹ سیمرز نے ایک تباہ کن اوور میں 33 رنز بنائے، کنیڈین باؤلر نے ایک میں 33 رنز دے کر میچ امریکیوں کے حوالے کردیا ۔

جنوبی افریقہ کے سابق انڈر 19 بلے باز گوس نے 46 گیندوں پر 65 رنز بناتے ہوئے آؤٹ ہو گئے جس نے  میچ جیتنے میں کافی مدد کی

کوری اینڈرسن، نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر، جونز کے ساتھ آئے جنہوں نے رات کے 10ویں چھکے کےساتھ مقابلہ ختم کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں