ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں سرکاری اہلکاروں سمیت 74 افراد ہیٹ ویو کا شکار بن گئے

نئی دہلی: بھارت میں سرکاری اہل کاروں سمیت درجنوں افراد ہیٹ ویو کا شکار بن کر ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں ہیٹ ویو کی لہر کے دوران الیکشن کمیشن کے  33 اہل کاروں سمیت ہلاک ہونے والوں کی تعداد 74 ہو گئی ہے۔

ہیٹ اسٹروک کے نتیجے میں ہونے والی زیادہ تر ہلاکتیں ریاست اڑیسہ، یو پی اور بہار میں ہوئی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک شخص گرمی کے باعث 107 سے بخار تجاوز کرنے کے باعث انتقال کرگیا۔ رواں ہفتے نئی دہلی میں ریکارڈ 52 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔ بھارتی حکام نے لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے ، سایہ دار جگہوں ہر رہنے اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں