ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی نے بھتہ خوری اور دہشت گردی کے کلچر کو فروغ دیا:حافظ نعیم الرحمان

without Jamaat

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی نے بھتہ خوری اور دہشت گردی کے کلچر کو فروغ دیا، لوگوں نے ان کو انتخابات میں مسترد کیا لیکن ان کو لاکر مسلط کیا گیا، یہ خوف وہ ہم پر مسلط کررہے جو فارم 47 کی حکومت کو مسلط کرتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی والے اسٹریٹ کرائمز، پانی اور بجلی بحران سے پریشان ہیں، نوجوان موجودہ حالات سے مایوس ہو رہے ہیں، 5 سال میں لوٹ مار کے 90 ہزار واقعات ہوئے، صرف 5 ماہ میں  78 سے زائد شہری ڈاکوؤں کا نشانہ بنے ہیں، لاہور میں بھی اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوتی ہیں تو وہ بھی غلط ہیں۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت کچھ کرنے کو تیار نہیں اور کراچی پولیس ڈاکوؤں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ، لوگ مایوس ہوتے جارہے ہیں اور والدین اب اپنے بچوں کو باہر بھیجنا چاہتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آپ نوجوانوں کو نہ تعلیم دے رہے ہیں نہ روزگار، ایک موبائل اور موٹرسائیکل پر  لوگوں کو قتل کردیا جاتا ہے، دنیا میں کہاں اس طرح سرعام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے؟ کراچی والے خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں، بے حسی دیکھیں، پیپلزپارٹی کہتی ہے کہ اتنے بڑے شہر میں یہ معمول ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں