ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئلے کی کان میں زہریلی گیس پھٹنے سے 11 مزدور جاں بحق

toxic gas explosion

شانگلہ/کوئٹہ:  کوئٹہ سے تین کلو میٹر فاصلے پر کوئلہ کان میں زہریلی گیس پھٹنے سے 11 کان کن جاں بحق، 7 کا تعلق شانگلہ سے جبکہ 4 کا تعلق سوات سے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ بلوچستان یو ایم سی کول ماین میں دو ہزار فٹ اندر زہریلی گیس پھٹنے سے شانگلہ کے سات کان کنوں سمیت گیارہ کان  کن جاں بحق ہوگئے، شانگلہ کے جاں بحق ہوے والوں میں میں جاوید ولد فضل محمد، عمر محمد ولد مآب ساکنان، جان زر ولد محبوکے، عمرحسن ولد فریدخان، بخت افسر ولد نور محمد ملا، شاکر اللہ ولد بخت افسر ملا، جان بادشاہ ولد محیب گل میاں کلے پیرآباد شامل  ہیں۔

گرمی کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا، آخری اطلاعات کے مطابق جاںبحق ہونے والوں میں سے چند کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہیں۔

یاد رہے کہ شانگلہ میں ائے روز ایسے واقعات اب معمول بن چکا ہے جس کی بنیادی وجہ علاقے میں روزگار نہ ہونا، صنعت انڈسٹری اور کارخانے نہ ہونے کی وجہ سے اس پورے ریجن سے تعلق رکھنے والے محنت کش کوئلے کے کانوں میں کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور آئے روز حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں ایک سروے کے مطابق شانگلہ میں 65 فیصد سے زائد افراد کا تعلق کوئلہ کان کی شعبے سے وابستہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں