ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اگر مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھے تو قیامت کی نشانی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا

لاہور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمان پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ  بیٹھے تو یہ قیامت کی نشانی ہوگی، ہم تو انتظار کررہے ہیں کہ مولانا اور علی امین گنڈا پور ایک ٹرک پر عوام سے خطاب کریں۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے کی حکومت نے بجٹ میں تعلیم کیلئے 3 ارب رکھے تھے، خرچ ایک روپیہ نہیں کیا، وزیر اعلیٰ کی مجبوریوں کا احساس ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے سخت جملوں کا جواب نہیں دوں گا، پارٹی نے جو ٹاسک دیا ہے وہ پورا کروں گا ،ان سے کہوں گا مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں ، بات چیت ان سے ہونی چاہیے جو آئین کو مانتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں