ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام میں اسرائیلی فضائی حملے، 16 افراد جاں بحق

دمشق:اسرائیلی فوج نے شام میں فضائی حملے کیے، جس میں 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق شام کے شمالی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق حملے شمالی شام کے علاقے حلب کے قریب کیے گئے جب کہ حملے کے نتیجے ہلاکتوں کی سرکاری میڈیا میں تصدیق کردی گئی ہے۔

شامی جنگ کے حوالے سے اعداد شمار جمع کرنے والے غیر سرکاری ادارے نے مزید کہا کہ یہ حملہ جنگجوؤں  پر کیا گیا جب کہ ہلاک ہونے والوں  میں  شامی، ایرانی اور کچھ دیگر غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

برطانیہ میں  قائم اس ادارے نے کہا کہ حیان نامی ٹاؤن میں  کیے گئے اس حملے میں  ابتدائی طور پر ہلاکتوں  کی تعداد بارہ بتائی گئی تھی جبکہ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا، جسے ان جنگجوؤں  نے مبینہ طور پر اپنا ٹھکانہ بنا رکھا تھا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ شامی خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فورسز اس ہمسایہ ملک میں  سیکڑوں  فضائی حملے کر چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں