ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹی 20 میچ میں اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے

نیویارک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی سیکورٹی کے لیے اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نیو یارک میں شیڈول پاکستان اور بھارت کے ٹی 20 میچ کے دوران اسنائپرز کو تعینات کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ خصوصی اسلحہ اور تربیت یافتہ سواٹ فورس بھی سیکورٹی کے لیے دستیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں دونوں روایتی حریف ٹیمیں 9 جون  اتوار کو ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی، اس حوالے سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پیشگی فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

امریکی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکورٹی کے حوالے سے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس افسران گراؤنڈ اور اطراف کے علاقوں میں کڑی نگرانی رکھیں گے۔ اس کے علاوہ کئی مقامات پر اہل کاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ اسٹیڈیم کے قریب عوامی مقامات کو بھی عارضی طور پر بند کردیا جائے گا جب کہ شائقین کی تلاشی اور اسکریننگ کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں