نیو یارک: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے پاکستانی فینز سے کپتان اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کی درخواست کی ہے۔
بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے کہ آخر تک ہمت نہ ہاریں، بلا خوف کھیلیں، اتفاق سب سے بڑی قوت ہے یہی سبق یہاں پہنچ کر بابر کو سمجھایا۔
انہوں نے لکھا کہ مدد گار اللّٰہ ہمیشہ سے ہے اور ماں باپ تو نام ہی دُعا کا ہے۔
واضح رہے کہ بابراعظم کی فیملی ان کی سپورٹ کے لیے امریکا میں موجود ہے اس سے قبل بابر کی فیملی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران بھی موجود تھی۔
