ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں آج سے پلاسٹک بیگز ممنوع قرار

لاہور: پنجاب میں آج سے پلاسٹک بیگز کو ممنوع قرار دیدیا گیا ہے،صرف 75مائیکرون کے بیگز استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا لاہور میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ آج پنجاب بھر میں پہلی اسٹیج پر پلاسٹک بیگ پر پابندی لگا دی گئی ہے، پلاسٹک بیگ کو بین کرنا حکومت کی پالیسی ہے۔

مریم اورنگزیب نےکہا کہ پلاسٹک کی پیداواروالی صنعتیں آج سے بند رہیں گی، پلاسٹک کی جو صنعت چلی وہ غیرقانونی ہوگی،سخت ایکشن لیں گے،ان کاکہناتھا کہ عوام کو سمجھنا ہوگا کہ سموگ پر ہر صورت قابو پانا ہے،کسانوں کو سبسڈائزڈ مشینری فراہم کررہے ہیں،زمینداروں نے مشینری کی فراہمی کے باوجود باقیات کو نذرآتش کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں