ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے: ڈپٹی کمشنر کا عدالت میں جواب جمع

Let PTI hold rally

کراچی: پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کراچی شرقی شہزاد فضل عباسی کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے مزار قائد کے سامنے، نشترپارک یا شارع قائدین پر جلسے کی اجازت مانگی تھی تاہم سکیورٹی اداروں نے ضلع انٹیلی جنس کمیٹی میں دہشتگردی کے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔

ڈی سی شرقی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ ہے، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ڈی سی ایسٹ شہزاد فضل عباسی نے اپنی رپورٹ میں یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ایس ایس پی کی رپورٹ کے بعد ہی اجازت دینے کے مجاز ہیں، پی ٹی آئی کے جلسے میں قومی سطح کے لیڈر شریک ہوں گے، امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے تک جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں