ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلی خیبر پختونخوا کا لوگوں کو گھر بنانے کیلئے قرض دینے کا اعلان

difficult financial situation

پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) علی امین گنڈا پور کا کہنا  ہے کہ گھر بنانے کیلئے عوام کو بلا سود قرض فراہم  کیے جائیں گے،صوبے کے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہےہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہاکہ  رواں سال صوبے بھر میں جلد سولر منصوبہ شروع کیا جائے گا، بیروز گاری کو ختم کرنے کیلئے عوام دوست پالیساں لارہےہیں،  دوران ڈیوٹی شہید اہلکاروں کے ورثا کو مفت پلاٹ دیئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ہم چاہتےہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے بجٹ کو بڑھایاجائے،لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیم کے بجٹ کو گھٹایا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں