ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر صوبائی وزیر کے قتل کا کیس ہے، فیصل کریم کنڈی

پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پرڈی آئی خان میں سیاسی شخصیت کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے، ان پر صوبائی وزیر کے قتل کا کیس ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جس شخص پر سیاسی شخصیات کے قتل میں ملوث اور اپنے صوبائی وزیر کے قتل کیس ہو تو آپ ایسے وزیر اعلیٰ سے کیا امید رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سوئچ آن آف کی کی دھمکیاں دیتے ہیں، میرے پاس بھی ایسا بٹن ہے جب آف کروں گا تو آن نہیں ہوگا، اگر وزیراعلی خیبرپختونخوا ڈپریشن کا شکار ہیں تو ادویات استعمال کریں،  مجھ سے خائف نہ ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں