ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تینوں شعبوں میں ہماری کارکردگی خراب رہی: بابر اعظم

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اس پچ پر ہماری بولنگ کے مطابق اسکور مناسب تھا ،تینوں شعبوں میں ہماری کارکردگی خراب رہی۔

ڈیلس میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف میچ میں باؤلنگ کرتے ہوئے ہم ابتدائی 6 اوورز میں وکٹ لینے میں ناکام رہے جبکہ مڈل اووز میں اسپنرز بھی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوپائے جس کی وجہ سے ٹیم پر دباؤ بڑھا۔

بابر اعظم نے کہا کہ10 اوورز کے بعد ہمیں لگا کہ ہم کھیل میں واپس آچکے ہیں لیکن لیکن وکٹیں گرنے سے ہم نے مومینٹم پھر کھودیا، میرے خیال سے اس کا کریڈٹ امریکی ٹیم کو دینا چاہیے،ہمیں مڈل آرڈر کو بہتر کرنا پڑے گا اور بولنگ میں بھی بہتری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے 6 اوورز کا فائدہ نہیں اٹھا پائے، رنز بننے کی رفتار میں کمی واقع ہوئی، تو میرے خیال سے بیٹنگ کے شعبے میں ہمیں مڈل اور اختتامی اوورز میں کارکر دگی بہتر کرنا ہوگی، ،اگلے میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں