ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیا نے پاکستانی چاول کے 1300 کنٹینرز چھوڑ دیے

اسلام آباد: کینیا کی بندرگاہ پر پھنسے پاکستانی چاول کے 1300 کنٹینرز چھوڑ دیے گئے۔

وزارت تجارت نے پاکستانی چاول کے کنٹینر چھوڑے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چاول کے یہ کنٹینرز ممباسا کی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے تھے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی مداخلت کے بعد چاول کے کنٹینرز چھوڑے گئے۔

وزارت تجارت نے بتایا کہ جام کمال کی جانب سے کینیا کی وزارت تجارت کے حکام کو خط لکھا گیا تھا جس میں بحیرہ احمر میں موجودہ صورت حال تاخیر کی وجہ بتائی گئی تھی، بحیرہ احمر کی صورتحال کے پیش نظر کارگو کا رخ موڑا گیا جس سے رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔

وزارت تجارت کے مطابق کینیا حکومت نے زیرو ریٹ پر 1300 کنٹینرز ریلیز کیے، کینیا حکومت نے پاکستانی چاول کو 30 نومبر 2024 تک زیرو ریٹ پر رسائی بھی دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں