ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

9 مئی کیس: ڈاکٹر یاسمین، عمر سرفراز ودیگر کی ضمانت میں توسیع

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ اور دیگر کی ضمانتوں میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 9 مئی سے متعلق 4 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین، عمر سرفراز، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی ضمانتوں کی سماعت کی۔

اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید چھٹی پر ہونے کے باعث کیس آگے نہ بڑھ سکا اور عدالت نے ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں