ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہین آفریدی آئی سی سی کی پلیئر آف دی منتھ کی دوڑ میں شامل

دبئی:آئی سی سی کی جانب سے گزشتہ ماہ کے لیے پلیئر آف دی  منتھ  میں شامل کرنے کےلیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں پاکستانی بالر شاہین آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے مئی کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کے طور پر 3 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے، جس میں ویسٹ انڈیز کے اسپنر گڈاکیش موٹی اور آئرلینڈ کے وکٹ کیپر لورکن ٹکر جب کہ پاکستانی بالر شاہین آفریدی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی لیفٹ آرم پیسر شاہین آفریدی نے گزشتہ ماہ کے دوران 14.5 کی اوسط سے10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں