ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقدمات بھگت لیں گے مگر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،عمر ایوب

standing on the crutches

گوجرانوالہ: پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا  ہے کہ مقدمات بھگت لیں گے مگر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 

رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ کچے کے ڈاکوں سے زیادہ  زہریلے  پکے کے ڈاکو ہیں، 450 ارب کھاجا اورکہو پوچھ گچھ بھی نہ ہو۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عمران خان، بشری بی بی اور  شاہ محمودسمیت سب کو رہا کیاجائے، ہم  مقدمات بھگت لیں گے مگر اپنے مقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کیا پیش کریں گے جو مہنگائی آرہی ہے آپ سوچ نہیں سکتے، آزاد کشمیر کو  3 ارب نہیں دیے  وہاں جو ہوا دنیا نے انگلیاں اٹھائیں، وہاں جس طرح ہوا پاکستان میں بھی وہی ہوگا۔  

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عمران خان، بشری بی بی اور  شاہ محمودسمیت سب کو رہا کیاجائے، ہم  مقدمات بھگت لیں گے مگر اپنے مقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عمر ایوب نے مزید کہا کہ مجھے  الیکشن نظر آرہا ہے،  عوام اٹھ کھڑے ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں