ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میری کوئی غلطی نہیں ہے، صارم برنی

کراچی:انسانی اسمگلنگ اور دھوکا دہی کیس میں گرفتار سماجی کارکن صارم برنی نے کہا ہے کہ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے بھی تو میری نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صارم برنی نے کہا کہ میں نہیں مانتا کہ کاغذات میں کوئی غلطی ہوئی ہے،کیونکہ میں سسٹم چلا رہا ہوں اسی لیے اس کی سزا بھگت رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سب کچھ کہا جا رہا ہے جو ایف آئی اے کو بھی نہیں پتا، ایف آئی اے والے اپنا مؤقف نہیں دے رہے۔انسانی اسمگلنگ اور دھوکا دہی کیس میں گرفتار سماجی کارکن صارم برنی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے صارم برنی کو کچھ روز قبل کراچی ائر پورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق صارم برنی پر فراڈ، جعلی دستاویزات اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات ہیں۔حکام کے مطابق صارم برنی پر 25 سے زائد بچوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا بھیجنے کا الزام ہے۔

صارم برنی اور ان کے ٹرسٹ نے بچوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا میں مقیم والدین کو اڈاپٹ کروایا، بچوں کو مختلف اوقات میں کراچی میں صارم برنی ٹرسٹ کے حوالے کیے جانا ظاہر کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں