ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں ہتک عزت بل قانون بن گیا، قائم مقام گورنر نے دستخط کردیے

لاہور: پنجاب میں ہتک عزت بل کو قانون کی شکل مل گئی، قائم مقام گورنر نے  بل پر دستخط کردیے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی سے منظور کیا گیا ہتک عزت بل قائم مقام گورنر پنجاب کے دستخط سے ہونے والی منظوری کے بعد قانون بن گیا۔

گورنر ہاؤس پنجاب کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے بل پر دستخط کردیے جس کے بعد پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتک عزت بل قانون بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ ہتک عزت بل گزٹ نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد نافذ کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں