ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ جنگ: وائٹ ہاوس کے سامنے ریڈ لائن ریلی، صدر بائیڈن پر تنقید

واشنگٹن: غزہ جنگ کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے وائٹ ہاوس کے قریب ریڈ لائن کے نام سے ریلی نکالی۔

خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ یاوس کے قریب منعقد ہونے والے اس احتجاج مین مظاہرین نے ڈی سی فلسطین تک ہم ریڈلائین ہیں کہ نعرے لگائے اور صد جوبائیڈن پر غصے کا اظہار کیا کہ وہ حماس کے خلاف اسرائیل کی خونی مہم کو برداشت کر رہے ہیں۔

مظاہرین نے ہاتھ میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے فلسطینیوں کے نام درج تھے۔

وائٹ ہاوس نے مئی میں کہا تھا کہ اسرائیل نے رفح پر مہلک حملے سے ریڈ لائن یعنی سرخ لکیر عبور نہیں کی جبکہ اس سے دو ماہ قبل جو بائیڈن نے جنوبی غزہ کے اس شہر پر زمینی کارروائی سے متعلق سوال پر مخالفت کی تھی۔

اس حوالےسے  مظاہرے میں شامل 25 سالہ زید ماہدوی نے کہا میں جو بائیڈن کے الفاظ پر مزید یقین نہیں کرتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں