ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پختونخوا: رواں سال بھی پولیو ٹیموں پر  15 حملوں میں 13 پولیس اہلکار شہید 

پشاور: محکمہ انسداد دہشتگردی کے پی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال انسداد پولیو ٹیموں پر 15 حملوں میں 13 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

رپوٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال حملوں میں 15 اہلکار شہید جبکہ 36 زخمی ہوئے۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال بنوں میں 4، باجوڑ اور ٹانک میں پولیو ٹیموں پر 3، 3 حملے ہوئے جبکہ خیبر، لکی مروت، مردان، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیموں پر ایک ایک حملہ رپورٹ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  باجوڑ میں حملوں سے 9 پولیس اہلکار شہید جبکہ 30 زخمی ہوئے، بنوں میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات 2 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے، اسی طرح جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بھی ایک ایک اہلکار شہید ہوا۔

رپورٹ کے مطابق بنوں، خیبر  اور لکی مروت میں پولیو ٹیموں پر حملے میں ایک ایک اہلکار زخمی ہوا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی کے پی کے مطابق انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں میں دو شدت پسند تنظیموں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں