ڈیلاس : گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کے خلاف مجموعی طور پر 134 رنز سے کامیابی حاصل کی، جو کہ ٹی 20 میچ میں رنز کے لحاظ سے اس کی سب سے بڑی فتح ہے۔
174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں، یوگنڈا صرف 39 رنز پر ڈھیر ہو گیا، T20 ورلڈ کپ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کیونکہ 12 اوورز میں یوگنڈا پویلین لوٹ گئی ۔اس سے پہلے ہالینڈ بھی اسی اسکور پر سری لنکا کے خلاف چٹوگرام میں 2014 میں آؤٹ ہوا تھا۔
بائیں ہاتھ کے اسپنر عقیل حسین نے سنسنی خیز اسپیل بولنگ کرتے ہوئے4 اوورز میں صرف 11 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا۔
اسپنرعقیل حسین کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ بہت مشکل کام ہے۔ جب آپ کامیابی حاصل کرتے ہیں ۔ آپ کو ہمیشہ ایک قدم آگے رہنا ہوتا ہے۔ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر گیند دونوں طرف جا رہی ہو، تو آپ کچھ نہیں کر سکتے، اس لیے ٹیم کو جہاں بھی میری ضرورت ہو گی میں ایسی کارگردگی دکھانے کی پوری کوشش کروں گا ۔
ٹیمیں:
یوگنڈا الیون: راجر مکاسا، سائمن سیسازی (وکٹ)، رابنسن اوبیا، ریاضت علی شاہ، الپیش رمجانی، دنیش نکرانی، جمعہ میاگی، کینتھ ویسووا، برائن مسابا (سی)، کوسماس کیوتا، فرینک نوبوگا شامل تھے ۔
ویسٹ انڈیز الیون: برینڈن کنگ، جانسن چارلس، نکولس پوران (وکٹ)، روسٹن چیس، روومین پاول (سی)، شیرفین ردرفورڈ، آندرے رسل، روماریو شیفرڈ، عقیل حسین، الزاری جوزف، گڈاکیش موٹی شامل تھے ۔
