ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم اپنی پارٹی ’’عوام پاکستان ‘‘ کا اعلان اگلے ماہ کر رہے ہیں، مفتاح اسماعیل

announcing our party

اسلام آباد :سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم اپنی پارٹی ’’عوام پاکستان ‘‘پارٹی کا اعلان اگلے ماہ کر رہے ہیں،پارٹی کے جھنڈے کا رنگ سبز اور نیلا ہے،طارق بنوری، ظفر مرزا ہماری سمیت دیگر نامور پڑھے لکھے لوگ ہماری پارٹی کا حصہ ہیں.

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بجٹ لیٹ ہونے پر ہماری پارٹی کی لانچنگ لیٹ ہو گئی،مہنگائی کی شرح میں کمی میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے، یہ صرف نجی سیکٹر کی وجہ سے ہوا ہے، بجٹ کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہو گا،اسٹیٹ بینک کو پچھلے ماہ ہی شرح سود کم کر دینا چاہیے تھا،شرح سود میں کمی سے 30 سے 35ارب روپے ماہانہ بچ سکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس جمع کرنا مسئلہ ہے،چاروں صوبوں نے پچھلے سال صرف 8ارب روپیہ پراپرٹی ٹیکس جمع کیا،بھارت کے ممبئی شہر نے صرف 150ارب ٹیکس جمع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پراپرٹی میں سے بہت زیادہ ٹیکس جمع ہو سکتا ہے،زراعت کے شعبہ میں بھی نہ ہونے کے برابر ٹیکس جمع کیا جاتا ہے،این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو وافر مقدار میں پیسے ملتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے، یہ صرف نجی سیکٹر کی وجہ سے ہوا ہے، بجٹ کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہو گا،اسٹیٹ بینک کو پچھلے ماہ ہی شرح سود کم کر دینا چاہیے تھا،شرح سود میں کمی سے 30 سے 35ارب روپے ماہانہ بچ سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں