ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت مخالف تحریک میں مولانا فضل الرحمن آن بورڈ ہیں، بیرسٹر گوہر

not a good omen

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ  جمعیت علمائے اسلام  ( جے یو آئی ) کے ساتھ مشترکہ جلسہ بھی ہوسکتا ہے، جے یو آئی کے سربراہ  مولانا فضل الرحمن ہماری تحریک میں آن بورڈ ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہمارے کیسز میں آئین، رولز اور قانون نظر نہیں آتے، عدلیہ سے پرامید ہیں، بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس پر کیس بنائے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ جو لوگ کرپٹ سسٹم کے بینیفشری ہوتے ہیں وہ کبھی مثبت اقدامات نہیں کرتے، تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، ہم چاہتے ہیں قانون اور آئین کی بالادستی پر بات ہو،  ہمارے خلاف کریک ڈان تو پہلے سے جاری ہیں،  شبلی فراز کے گھر پر انسداد تجاوزات والے پہنچ گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں