ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے شوگر ملز کو ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی مشروط اجازت دیدی

اسلام آباد: حکومت نے شوگر ملز کو ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجازت کے ساتھ یہ بات مشروط کی گئی ہے کہ شوگر ملز مالکان ملک میں چینی کی دستیابی یقینی بنائیں گے اور ایکس ملز چینی کی قیمت نہیں بڑھے گی جب کہ کاشت کاروں کو تمام ادائیگیاں بھی کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی صدارت میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا ،جس میں حکومت اور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے مطابق حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی مشروط اجازت دی ہے۔

ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ معاہدہ مشروط ہے جس کے تحت چینی کے اسٹاک کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائےگا، ایکس ملز چینی کی قیمت میں کسی صورت اضافہ نہیں کیا جائے گا، کاشت کاروں کی تمام زیر التواء ادائیگیاں ترجیحی بنیادوں پر ادا کی جائیں گی۔

اسی طرح شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کی قیمتوں اور مارکیٹ کے استحکام کا 15 روزہ میں دوبارہ جائزہ لے گا، مستقبل میں چینی کی برآمد کا آپشن ملک میں قیمتوں کے استحکام اور اسٹاک کی دستیابی سے منسلک ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں