ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب :براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی

ریاض:سعودی عرب میں براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی عاید کردی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ پابندی 15 جون سے 15 ستمبر تک تمام نجی شعبوں کے لیے ہوگی ،جس کے تحت دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی ہوگی۔ اس فیصلے کا مقصد نجی شعبے کے ملازمین کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کے لیے سرکاری حکام نے نمبر بھی جاری کیا ہے جبکہ خلاف ورزی کی اطلاع موبائل فون ایپلیکیشن کے ذریعے بھی دی جاسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں