ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیٹ میں روایات کے برعکس کمیٹیوں کا انتخاب ہوا ،شبلی فراز

nightmare

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ میں روایات کے برعکس کمیٹیوں کو منتخب کیا گیا۔

اسلام آباد میں سینیٹر علی ظفر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی پارلیمنٹ میں کچھ قوانین اور کچھ روایات کو فالو کیا جاتا ہے، بدقسمتی سے سینیٹ میں آج دو کمیٹیوں کا انتخاب کیا گیا وہ روایات کے برعکس ہوا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ روایات کے مطابق کمیٹیوں کی تقسیم حکومت اور اپوزیشن میں تقسیم ہوتی ہے، مگر یہاں معاملہ مختلف ہے، حکومت اپنی پسند کی کمیٹیاں اپنے پاس رکھ رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین بحال نہیں اسے بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے الیکشن میں حصہ اس لئے لیا تا کہ جمہوریت آئین کی بالادستی ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے روایات کی خلاف ورزی ہوئی ، ہمارے پاس سینیٹ کے اندر اور باہر احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہ گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں