ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو کوئی ڈیل آفر نہیں ہوئی، سب معاف کرنے کو تیار ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی

No deal offered to Imran Khan

راولپنڈی:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی ڈیل آفر نہیں ہوئی اور وہ ملک کی خاطر تمام چیزیں معاف کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم بار بار کہہ رہے ہیں مذاکرات ہونے چاہئیے، بانی پی ٹی آئی کو ڈیل کی کوئی آفر نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی ملک کو آگے لے جانے کے لیے اپنے ساتھ ہونے والی تمام زیادتیاں معاف کرنے کو تیار ہیں۔ مذاکرات کے راستے کھولے جائیں، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سے بات کرکے مذاکرات کا آغاز کریں گے، مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے لیکن محمود خان اچکزئی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحادہے انھیں اعتماد میں لیں گے، مذاکرات الائنس کی سطح پر بھی ہوں گے، پی ٹی آئی خود بھی آغازکر سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا مذاکرات کے سوا کوئی آپشن نہیں ہم نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، برف پگھل رہی ہے ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہو جائیں، ہماری مذاکرات کی پیشکش کو کسی ڈیل سے تعبیر نہ کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں