ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی  ‘بڑی سرجری’ کے ریمارکس پر محسن نقوی پر کڑی تنقید

protests

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی  پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرجری انکی ہونی چاہئے کیونکہ منصفانہ انتخابات کروانے میں ناکام رہے ۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ہندوستان کے ہاتھوں 6 رنز کی شکست کے بعد قومی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے بڑی سرجری کا اشارہ دیا  ۔

پی سی بی کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ اب ’’بڑی سرجری‘‘ کی  ضروری ہے۔ “ابتدائی طور پر، مجھے یقین تھا کہ ایک معمولی سرجری کافی ہو گی، لیکن اس خراب کارکردگی کے بعد، یہ واضح ہے کہ ایک بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

آج اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیکیورٹی کے جاری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے حکام پر تنقید کی۔

عمران خان نے ریمارکس دیئے کہ “ہمارے سپاہی شہید ہو رہے ہیں، اور اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، پھر بھی انہیں کوئی پروا نہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “محسن نقوی کو جانبداری کا سب سے زیادہ فائدہ پہنچانے والا ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ منصفانہ انتخابات کے حوالے پنجاب میں  سیکیورٹی کی زمہ داری محسن نقوی کی تھی اس سفارشی کی کیا خصوصیات ہیں  مجھے لگتا ہے سب سے پہلے اس کی سرجری ہونی چاہیئے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں