لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیمات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جیکب آباد اور سبی میں درجہ حرارت 46، موہنجو داڑو، گوجرانوالہ، خیرپور اور سکھر میں 45، ملتان، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں 42، اسلام آباد میں 41، مظفر آباد میں 40، کراچی اور ٹھٹھہ میں 36، کوئٹہ میں 35 اور گلگت میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
