اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اسلام آباد زون کے مال خانہ میں ملازمین نے 11 رکنی گروہ کے ساتھ مل کر چوری کرلی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ایف آئی اے کے مال خانے سے ملزمان کروڑوں روپے لے اڑے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جس میں تحریر ہے کہ محرر مال خانہ گروہ کے ساتھ غیرملکی کرنسی کے تھیلے لے کر کے فرار ہوا ہے۔
ایف آئی اے حکام نے کہاکہ 11 میں سے 10 افراد کو گرفتار کرکے 6 کروڑ روپے برآمد کرلیے ہیں، مال خانہ سے لگ بھگ 10 کروڑ کی چوری ہوئی تھے، تاہم چوری شدہ رقم کی اصل مالیت جاننے کیلیے آڈٹ بھی شروع کردیا گیا ہے۔
