ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشیا میں ‘‘محمد’’ نام کی توہین کے جرم میں کامیڈین کو سزا

جکارتا:انڈونیشیا میں ایک کامیڈین کو ‘‘محمد’’ نام کی توہین کرنے پر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق انڈونیشین کامیڈین اولیا رحمٰن نے ایک لطیفے میں لفظ ‘‘محمد’’ کو مذاق کے طور پر استعمال کیا، جس پر اسے عدالت نے سات ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں بیشتر افراد کے نام کے ساتھ ‘‘محمد’’ نام کو محبت اور احترام کی نیت سے لگایا جاتا ہے،  تاہم کامیڈین نے اس کا خیال نہیں رکھا اور لطیفہ سناتے ہوئے بے توقیری کا مرتکب قرار پایا، جس پر عدالت نے اسے سزا سنادی۔

انڈونیشیا کے صوبے سماٹرا میں پیش آنے والے والے اس واقعے میں  سزا پانے والے کامیڈین کو زیادہ سے زیادہ پانچ برس کی سزا مل سکتی تھی، تاہم پراسیکیوٹر کی جانب سے آٹھ ماہ کی سزا طلب کی گئی تھی، جس پر کامیڈین نے عدالت نے اپنے کیے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے غلطی تسلیم کی اور معافی مانگی۔

کامیڈین نے  مستقبل میں ایسی غلطی دوبارہ نہ ہونے کی یقین  دہانی کرائی،جس پر عدالت نے اسے کم سزا دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں