ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فی الحال مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلتا نظر نہیں آرہا، خرم دستگیر

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی سے فی الحال مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلتا نظر نہیں آرہا،  نہ ہم انہیں کچھ دے سکتے ہیں اور نہ وہ ہمیں کچھ دے سکتے ہیں۔

خرم دستگیر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی تو اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا مفاد یہی ہے کہ وہ باہر آجائیں اور ان کے جرائم معاف کردیئے جائیں، میں ایسے کسی مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  پی ٹی آئی سےمذاکرات ہونا مشکل ہیں کیونکہ ہمارے مطالبات کو ماننا  پی ٹی آئی والوں کے لیے مشکل ہیں اور تحریک انصاف والوں کے مطالبات ہمیں تسلیم نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں