ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملاوی کے نائب صدر اؤلوس کلاؤس چلیما طیارہ حادثے میں ہلاک

افریقی ملک ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے نائب صدر ساؤلوس کلاؤس چلیما سمیت تمام 10 افراد کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کی تصدیق کردی۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے کہا ہے کہ طیارے کا ملبہ دریافت کرلیا ہے اور حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔

خراب موسم میں طیارے کے لاپتا ہونے کے ایک دن بعد منگل کو ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ ملاوی کے ریسکیو عملے کو نائب صدر ساؤلوس چلیما کو لے جانے والے طیارے کا ملبہ مل گیا، طیارے کے ملبے کو ملاوی کے شمال میں ایک پہاڑی علاقے کے جنگل میں دریافت کیا گیا۔

 51 سالہ نائب صدر ساؤلوس کلاؤس چلیما اور 9 دیگر افراد کو لے جانے والا فوجی طیارہ 10 جون کو اس وقت غائب ہو گیا جب وہ شمالی شہر مزوزو میں دھند کے باعث لینڈنگ کرنے میں ناکام ہو گیا تھا اور اسے دارالحکومت لیلونگوے واپس جانے کے لیے کہا گیا۔ اس طیارے کی آخری پوزیشن جنگل میں 10 کلو میٹر دور ریکارڈ کی گئی تھی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں