اسلام آباد:حکومت نے نئے مالی سال کا اقتصادی سروے پیش کیا ہے، جس کے مطابق ملک کا ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نئے مالی سال 2024-25 کا اقتصادی سروے پیش کیا، جس کے مطابق پاکستان پر مجموعی قرض 67 ہزار 525 ارب روپے ہو گیا،جس میں مقامی قرض 43 ہزار 432 ارب روپے ہے۔
سروے کے مطابق ملک پر بیرونی قرض 24093 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا۔
اقتصادی سروے کے مطابق ملک کا مجموعی قرض جی ڈی پی کا 74.8 فیصد ہے، ملک کے کُل بیرونی قرضے جی ڈی پی کا 28.6 فیصد ہیں، ملک کا مقامی قرضہ جی ڈی پی کا 46.2 فیصد ہے۔
