ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، بجٹ منظوری پر حمایت طلب

meeting

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کرتے ہوئے بجٹ منظوری سے متعلق پیپلز پارٹی سے مکمل حمایت طلب کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے آصف زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال بھی موجود تھے۔

ملاقات میں صدر مملکت نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھے، ہم ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں