اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں 15 فی صد اضافے کی منطوری دے دی۔
نئے مالی سال کی بجٹ دستاویز کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہوا، جس میں بجٹ برائے مالی سال 2024-25 کی تجاویز پیش کی گئیں، جس پر کابینہ ارکان نے فنانس بل کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کسانوں، نوجوانوں، صنعتوں کے لیے پیکیج کی منظوری دی گئی۔ اس حوالے سے آئندہ مالی سال میں تمام تر اسکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ اپنی بجٹ تقاریر میں کریں گے۔
کابینہ نے گریڈ ایک تا 16 ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 تا 22 کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ اسی طرح پنشن کی مد میں 15 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دی۔
