کراچی: پاک بحریہ کے نئے جہاز پی این ایس بابر کے عملے کی گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل ہوگئی، ترکش نیول فورسز کے اعلی حکام نے پاک بحریہ کے آپریشنل اور تربیتی معیار کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پی این ایس بابر نے آبنائے کاناکلے میں پہلی جنگ عظیم کی یادگار کے سامنے گزرتے ہوئے ترک شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا،ٹریننگ کا مقصد جہاز کے عملے کو مختلف بحری آپریشنز کے لیے تربیت دینا اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کے دوران کمانڈر گولچک نیول بیس، کمانڈنگ آفیسر استنبول نیول شپ یارڈ نے پی این ایس بابر کا دورہ کیا، پی این ایس بابر 4 ملجم کلاس جہازوں میں پہلا جہاز ہے جو ترکیہ کے تعاون سے تیار کیے جا رہے ہیں۔
