ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کسانوں کی حوصلہ افزائی سے گندم کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی، صدر مملکت

اسلام آباد:صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ گندم کی مناسب قیمت، بروقت اقدامات  اور خریداری کا عمل ہموار بنانا ضروری ہے ،کسانوں کی حوصلہ افزائی سے ملک میں گندم کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ کسانوں کو گندم کی مناسب قیمت ، بار دانہ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،  کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے  اقدامات کی ضرورت ہے ، ملک کی تقریبا 65 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں مقیم ہے ، کسانوں کو گندم کی مناسب قیمت کی فراہمی سے دیہی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ غذائی تحفظ ، مستقبل کی غذائی ضروریات پورا کرنے کیلئے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنا  ہوں گے،گندم ذخیرہ کرنے کی جدید سہولیات کی تعمیر کیلئے نجی شعبے کو آسان قرضے فراہم کیے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں