ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزادی مارچ کیس: عمران خان، شیخ رشید، شاہ محمود و دیگر مقدمہ سے بری

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی و دیگر کو ایک اور کیس میں بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے آزادی مارچ کے حوالے سے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی کو مقدمہ سے بری کر دیا، صداقت عباسی، علی نواز اعوان سمیت دیگر ملزمان بھی بری ہونے والوں میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی قیادت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں