ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آفس میں غنڈہ گردی برداشت نہیں کرینگے، آل سندھ ٹریژری ویلفیئر سوسائٹی

بدین (نمائندہ جسارت) آل سندھ ٹریژری ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس بدین میں گسٹا رہنماؤں کی جانب سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس بدین کے عملے کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں دھمکیاں دینے کے خلاف اظہار خیال کرتے ہوئے آل سندھ ٹریژری ویلفیئر سوسائٹی سندھ کے مرکزی رہنما وائس چیئرمین نور نواز زرداری، صدر ذوالفقار ہوت آل سندھ ٹریژری ویلفیئر سوسائٹی بدین کے رہنما صدر سارنگ لطیف سومرو، جنرل سیکرٹری صمد جمالی، انفارمیشن سیکرٹری ساجد خواجہ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر عارف حسین میرانی اور دیگر نے کہا کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پی کے مطابق تمام محکموں کے فوکل پرسن ٹریڑری میں کسی بھی کام کے لیے دفتر میں صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریژری آفس میں غنڈہ گردی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اے جی سندھ اور سیکرٹری فنانس کو ایف آئی آر کے اندراج کے لیے خط لکھ دیا ہے، ٹریژری آفس بدین میں نہ صرف ٹریژری عملے بلکہ سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے بھی بدتمیزی کی گئی۔ ایس ایس پی بدین سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ سپاہیوں کی مالکی کرتے ہوئے ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں