جینوا: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والے جرائم کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی تفتیشی کمیشن نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کی وسیع پیمانے پر تباہی سمیت جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی وسیع پیمانے پرتباہ کاریوں سمیت جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کمیشن نے تل ابیب انتظامیہ سے کہا کہ وہ رفح میں اپنے حملے فوری طور پر بند کرے جن کے باعث ہزاروں شہری غیر محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ آزاد بین الاقوامی تفتیشی کمیشن نے 7 اکتوبر سے 31 دسمبر کے درمیان غزہ کی پٹی میں متحارب فریقوں کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور بین الاقوامی جرائم کے بارے میں اپنی رپورٹ شائع کی ہے۔
