ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے روس پرپابندیوں کا دائرہ کار بڑھا دیا

نیویارک: امریکا نے روس پر پابندیوں کا دائرہ کار بڑھا دیا، روس کو سیمی کنڈکٹرز فروخت کرنیوالی چین میں قائم کمپنیوں پر پابندی لگادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندیوں سے سائنٹیفک، دفاعی، مالیاتی اور انرجی کے شعبے پابندیوں کی زد میں آ گئے۔

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے روسی شہریوں کو سافٹ ویئر اور آئی ٹی سروسز دینے پر پابندی عائد کی گئی، اس پابندی سے روسی فوج سے جڑے غیر ملکی مالیتی ادارے زد میں آئیں گے، ایشیا، یورپ اور افریقہ میں 300 سے زائد افراد اور ادارے اس کا ہدف ہیں۔

اس حوالے میں روس کو امریکی اشیا بیچنے پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔امریکا کی جانب سے اس ضمن میں روس کے مالیاتی اداروں سے لین دین کرنے والے بینکوں کو انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں