ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشیا: نام محمد کی تضحیک پر مزاحیہ اداکار کو سزا

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں ایک مزاحیہ اداکار کو محمد نام کی تضحیک کا مرتکب ہونے پر 7 ماہ قید کی سزا سنادی گئی ۔خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ انڈونیشیا کے صوبے سماٹرا میں پیش آیا ۔ اولیا رحمن نامی مزاحیہ اداکار نے ایک لطیفہ سنایا تھا جس میں لفظ محمد کا مذاق بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا میں نام محمد کی توہین کے جرم کی سزا 5 سال ہے۔ پراسیکیوٹر نے اداکار کے لیے 8 ماہ کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ عدالت میں مزاحیہ اداکار نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی اور آیندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ،جس کے باعث اسے کم سے کم سزا دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں