ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجٹ میں ایک بار پھر تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈال دیا گیا: حافظ نعیم الرحمن

will receive one pie

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بجٹ میں ایک بار پھر تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈال دیا گیا۔

ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ محروم طبقات، مزدوروں اور ملازمین کے لیے کوئی خوشخبری نہیں، وزیرخزانہ کے مہنگائی میں کمی کے دعوے زمینی حقائق کے منافی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ نجی کمپنیاں تنخواہیں بڑھائیں یا نہ بڑھائیں مگر انکم ٹیکس میں اضافہ ہوگا، ملک میں وزرائے خزانہ درآمد کیے جاتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مہنگی بجلی ظالمانہ اور عوام دشمن معاہدوں کا نتیجہ ہے، آئی ایم ایف سے لیے گئے 23 پروگراموں سے معیشت بہتر نہ ہوئی، 24ویں سے بھی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار بھی آئی ایم ایف کی غلامی کی دستاویزکو بجٹ کا نام دیا گیا، بدقسمتی سے ہر حکمران جماعت کی یہی پالیسی رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں