ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ریاست اڑیسا کے وزیراعلیٰ کے لیے رہایش گاہ کی تلاش

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اڑیسا کے نئے وزیراعلیٰ کی نئی سرکاری رہائش گاہ کی تلاش شروع کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے اپنے 24 سالہ دور میں اپنے گھر سے فرائض انجام دیے۔ ان کے گھر کو سرکاری طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس کا درجہ حاصل تھا۔ نوین پٹنائک نے 2000ء میں وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد سرکاری رہائش کے بجائے اپنے گھر سے کام کرنے کا انتخاب کیا تھا۔ ان کے اس فیصلے نے ملکی سیاسی تاریخ میں ایک منفرد مثال قائم کی تھی۔نوین پٹنائک کا تعلق بیجو جنتا دَل پارٹی سے ہے اور انہیں بی جے پی کے امیدوار نے شکست دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں